ٹیکنالوجی

گلیکسی نوٹ 9 جولائی میں متعارف کرائے جانے کا امکان

سام سنگ کی جانب سے رواں سال کے دوسرے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 کو توقع سے زیادہ جلدی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ دعویٰ کورین میڈیا نے ایک رپورٹ میں کیا۔

کورین ہیرالڈ کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گلیکسی ایس 9 کی فروخت بہت زیادہ اچھی نہ ہونے کے باعث سام سنگ نوٹ 9 کو ایک ماہ پہلے ہی متعارف کرانے پر غور کررہی ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس کی اصل لاگت کیا ہے؟

خیال رہے کہ سام سنگ کی جانب سے عام طور پر گلیکسی نوٹ سیریز کے فون اگست کے وسط میں متعارف کرائے جاتے ہیں، مگر رواں برس یہ نوٹ 9 جولائی کے آخر میں سامنے آسکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ سام سنگ نے اپریل میں ہی اس فون کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کردی تھی۔

یہ فون 6.38 انچ کے لگ بھگ بیزل لیس ڈپسلے کے ساتھ ہوگا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب گلیکسی نوٹ 9 کو جلد متعارف کرانے کی رپورٹ سامنے آئی ہے، اس سے قبل مارچ میں بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ فون جولائی میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button