پاکستان

کوئٹہ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 9مزدور پھنس گئے،4 کی لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن جاری

کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے وہاں کام کرنے والے 9 مزدور پھنس گئے جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 9 مزدور پھنس گئے جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ کوئٹہ میں چند ہفتوں کے دوران کان بیٹھنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، چیف مائینز انسپکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ سنجدی میں کان حادثے میں پھنسنے والے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو
آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔صوبائی چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق امید ہے کہ جلد میں متاثرہ مزدوروں کو ریسکیو کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں مارواڑ اور اسپین کاریز میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعات پیش آئے تھے۔دونوں حادثات میں مجموعی طور پر 18 مزدور جاں بحق ہوئے جن میں سے بیشتر کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے تھا جن کی میتیں بعدازاں آبائی علاقے بھیجی گئیں۔

جواب دیں

Back to top button