پاکستان

چیلنج کرتا ہوں وزیراعظم ہاوٴس کے ملازمین کو نکال کر دکھائیں۔۔ وزیراعظم ہاوٴس تا بنی گالا ہیلی کاپٹر کا ایک چکر کتنے کا پڑتا ہے؟

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیلنج کرتاہوں کہ وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین کونکال کردکھائیں،،وزیراعظم ہاؤس تابنی گالہ ہیلی کاپٹر کا ایک چکر3لاکھ میں پڑتا ہے،وزراء کے فرسٹ کلاس میں سفر،بیرون ملک علاج،،اور صوابدیدی فنڈز پرپہلے ہی پابندی تھی،لیکن وعدے حکومت کے گلے پڑ جائیں گے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے کفایت شعاری پراپنے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کوئی نیا اعلان نہیں کیا۔انہوں نے کاہ کہ حکومت کی جانب سے نمائشی اقدامات کیے گئے ہیں۔ جہاں تک عمران خان کے بچت کا سوال ہے تووزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کے تین گھنٹے بعد وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ ہیلی کاپٹر پرجاتے ہیں۔
جبکہ ہیلی کاپٹر کا ایک چکر3لاکھ میں پڑتا ہے۔

اب یہ بڑی اچھی بچت ہے۔اسی طرح عمران خان کاپروٹوکول دیکھ لیں آج بھی وہ گیارہ گاڑیوں پرگئے۔۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے کہا وزیراعظم ہاؤس میں 502ملازمین میں سے دو رکھوں گا تومیں ان کوچیلنج کرتا ہوں کہ ایک بھی ملازم کونکال کردکھائے۔ کون سے ان کے ایڈوائزرہیں جو ان کواس طرح کی باتیں سمجھاتے ہیں۔ گورنرہاؤس کو یونیورسٹی بنانے سے ملکی معیشت کوکیا فائدہ ہوگا؟ عمران خان وہ کام کریں جوانہوں نے وعدے کیے ، جیسے انہوں نے ایک کروڑ نوکریوں ، 50 لاکھ گھروں ، ملکی معیشت کر بہتر کرنے، قرضے اتارنے اور مزید قرضے نہ لینے کی بات کی ہے۔

وعدے حکومت کے گلے پڑ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرخی پاؤڈر کی طرح تین چار چیزیں کہی ہیں۔ وہ پہلے ہی موجود ہیں۔ یسے فرسٹ کلاس میں سفر پرپابندی، یہ وزراء پر پہلے بھی پابندی عائد ہے۔باہر علاج کروانے پہلے بھی پابندی تھی ۔ اسی طرح صوابدیدی فنڈ پرپہلے بھی پابندی تھی بلکہ یہ پابندی نوازحکومت میں بھی برقرار تھی۔ سید خورشیدشاہ نے کہاکہ پارٹی امیدوار کا نام میڈیا میں نہیں آنا چاہیے تھا۔ تاہم اب سیاسی جماعتوں اور اداروں کوچاہیے کہ چودھری اعتزاز احسن کے نام کی حمایت کریں۔

Back to top button