ٹیکنالوجی
پاکستانی ڈاکٹر کی ایجاد سے دنیا بھر کے مریضوں کی مشکل آسان۔
پاکستانی نزاد امریکی ڈاکٹر ثنا خان نے ایم آر آئی مشین کا نیا ماڈل ایجاد کر دیا۔
پاکستانی نزاد امریکی ڈاکٹر ثنا خان نے ایم آر آئی مشین کا نیا ماڈل ایجاد کر دیا۔ اسٹینڈنگ ایم آر آئی مشین ایجاد کرکے دنیا بھر کے مریضوں کی مشکلات آسان کرتے ہوئے پاکستان نام روشن کردیاجس میں مریض کو بے ہوش کئے بغیر ایم آر آئی کیا جا سکتا ہے
نارمل ایم آر آئی مشین مین مریض جب لیٹتا ہے تو اکثر گھبراہٹ، پریشانی اور بے ہوشی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نیوروفزیولوجی اور ایناٹیمی میں دو پی ایچ ڈی کرنے والی ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ اب مریض ٹی وی دیکھتے دیکھتے اپنا ایم آر آئی کروالیتا ہےا۔یم آئی مشین سے متعلق بتاتے ہوئے ڈاکٹر ثنا نے مذید بتایا کہ جس ٹنل میں مریض لیٹتا ہے اس کی جگہ ایک نیا ڈیزائن اور سافٹ ویئر بنایا ہے، اس کے سائڈ میں میگنٹ لگائے گئے۔