اسلامیپاکستان

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب میں مزارات کو بند کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا جہاں 4 روز قبل دبئی سے لاہور آنے والے ایک مسافر نے شبہ ہونے پر ٹیسٹ کرایا اور  نجی لیبارٹری نے مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کی۔

پنجاب کی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے بھر میں مزارات کو بند کرانے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں چیف سیکریٹری کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدات دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مزارات اگلے 3 ہفتے تک بند رہیں گے اور انہیں بندکرنے کا فیصلہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

Back to top button