پاکستان

ممنون حسین کے بعد عمران خان نے کسے صدر پاکستان بنانے کا فیصلہ کرلیا؟حیران کن نام سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم کے نامزد امیدوار عمران خان نے عارف علوی کو صدر پاکستان کے عہدہ کے لئے نامزد کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق  عارف علوی جو حال ہی میں  این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں انہیں صدر پاکستان بنایا جائیگا۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے سینئر رہنماؤں کےساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا جس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے موجودہ صدر ممنون حسین کے عہدہ کی مدت 8 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔ نئے صدر کا انتخاب آئندہ ماہکے پہلے عشرہ میں متوقع ہے ۔عارف علوی کی نامزدگی کا اعلان شیڈول جاری ہوتے ہی کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پارٹی میں اعلیٰ سطح پر عارف علوی کو عہدہ صدارت کے لئے نامزد کئے جانے کے فیصلے کو سراہا گیاہے۔

Back to top button