پاکستان

مسئلہ فلسطین پر عالمی برادری ذمہ داری ادا کرے،اعزاز چوہدری

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے، امریکا اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرے،پاکستان بحیثیت ذمہ دار امریکہ کے سفارت خانے کی منتقلی کی مذمت کرتا ہے۔امریکا میں تقریب سے خطاب میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ اسرائیل القدس پر بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرے ،پاکستان آزاد مستحکم فلسطین کی حمایت کرتا ہے، اس موقع پر انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانے مسئلہ فلسطین اجاگر کرنے میں کردار ادا

کریں،پاکستان بحیثیت ذمہ دار ملک کے سفارت خانے کی منتقلی کی مذمت کرتا ہے۔فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے،اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکا اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

جواب دیں

Back to top button