کرکٹکھیل

فخر زمان نے سہ ملکی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزیدد و بڑے ریکارڈز اپنے نام کرلیے

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے سہ ملکی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے د و ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں ۔ 28سالہ فخر زمان نے سہ ملکی سیریز میں 3نصف سنچریوں کی مدد سے 278رنز سکور کیے جو کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے ایک ایونٹ میں سکور کیے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں ،اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے 2010کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں 223رنز سکور کیے تھے ۔فخر زمان اب تک 2018میں 13ٹی ٹونٹی میچز کی 13اننگز میں 516رنزسکور کررکھے ہیں جو کسی بھی

پاکستانی بلے باز کی جانب سے ایک سال میں سکور کیے گئے سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز ہیں ۔انہوں نے یہ رنز39.69کی اوسط سے سکور کیے جس میں 4نصف سنچریاں بھی شامل تھیں،اس دوران ان کا سٹرائیک ریٹ 155.42رہا۔اس سے قبل قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے2010میں441رنز سکور کیے تھے ۔

Back to top button