پاکستان

عید پر مٹھائیاں دھیان سے کھائیں، سویٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کا عمل شروع ہو گیا، ناقص معیار پر جرمانے، تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے میٹھی عید کے لیے تیار ہونے والی مٹھائیوں کی کڑی نگرانی جاری۔ سویٹس پروڈکشن یونٹس کو جاری کردہ 7روزہ نوٹس پیریڈ ختم ہونے پر غیر معیاری مٹھایاں تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔سویٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے ہدایات پر عمل کرنے والوں کے لیے انعامات کا اعلان جبکہ ناقص معیارہونے پر 2 لاکھ کے جرمانے کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سےسوئیٹس پروڈکشن یونٹس کوجاری کردہ 7 روزہ نوٹس پیریڈ ختم ہونے پر کریک ڈاؤن کا آغازکر دیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں

نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں شہر بھر میں سوئیٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے لکشمی چوک میں واقع بٹ سویٹس کو دی گئی ہدایات پر عمل کرنے پر دس ہزار کا انعام دینے کا اعلان کیا۔جبکہ موقع پر موجود د 2 فوڈ ٹیکنالوجسٹ کو بہترین معیار قائم رکھنے پر پانچ پانچ ہزار کا بھی انعام دیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ سویٹس پروڈکشن یونٹ کا معیار کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ ٹیکنالوجسٹ کا بھرتی کرنا خوش آئند ہے۔یاد رہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے معیا ر کی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے تمام فوڈ انڈسٹری کو ہاجین سپر وائزر اور فوڈ ٹیکنالوجسٹ بھرتی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پورے صوبے میں ٹریننگ سکول قائم کیے جن میں اب تک فوڈ سیفٹی کے حوالے سے 30 ہزار افراد کو ٹرینڈ کیا جا چکا ہے۔گلبرگ میں معروف سویٹس پروڈکشن یونٹ کی چیکنگ کرتے ہوئے حشرات کی بھرمار ،ناقص صفائی، فوڈ ٹیکنالوجسٹ کی عدم موجودگی پر 2 لاکھ جرمانہ عائد کر دیاگیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ نوٹس جاری کرنے کا مقصد سویٹس پروڈکشن یونٹس کے حالات میں سدھار لانا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ سات روزہ ڈیڈ لائن سےمٹھائیوں کی تیاری کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے۔نوٹس جاری ہونے کے بعد ڈیڈ لائن ختم ہونے تک پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں اصلاحی ہدایات دینے کے لیے مسلسل وزٹ بھی کرتی ہیں۔انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس پیریڈ ختم ہو نے پر اگلے تین روز میں صوبہ بھر کے سویٹس پروڈکشن یونٹس چیک کیے جائیں گے۔ اشیاء خورو نوش کے معیار میں کسی بھی کوتاہی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔عوام سے گزارش کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہہ مٹھائیاں ہمیشہ کم اور معیاری جگہ کی کھائیں اوربہتر صحت کے لیے گھر کی بنی اشیاء خوردونوش کو ترجیح دیں۔

جواب دیں

Back to top button