عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کیوں دی ،عمران خان ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے
پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے وفاق اور خیبرپختوںخواہ میں فتح حاصل کرنے کے علاوہ پنجاب میں متاثر کن کامیابی حاصل کی۔ تحریک اںصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان 25 جولائی کے انتخابات کے نتائج میں پنجاب میں مقابلہ برابر رہا تھا۔ تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی کی 123 جبکہ مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی کی 129 نشستوں پر فتح حاصل ہوئی تھی۔
تاہم بعد ازاں آزاد اراکین کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن پر واضح برتری حاصل کر لی تھی۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب تحریک انصاف کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا تاہم اب وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان بھی کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سردار عثمان گزدار کو وزیراعلی پنجاب بنانے کا اعلان کیا ہے۔اس فیصلے کے بعد سب ہی عمران خان کے اس فیصلے کو کمزور فیصلہ قرار دیتے ہوئے ان پر اعتراض کر رہے تھے ۔اس موقع پر عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کے حوالے باقاعدہ ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ویڈیو پیغام میں عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانے کے فیصلے کی ایسی وجوہات بتا دیں جنہوں نے نہ صرف ناقدین کی بولتی بند کر دی بلکہ لوگ اس وجہ کو جان کر عش عش کر رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو منتخب کرنے کی وجہ یہ ہے کہ عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانے کی وجہ یہ ہے کہ عثمان بزدار کا تعلق اس علاقے سے جو انتہائی پسماندہ ہے جہاں لوگوں کے پاس پانی نہیں ،،بجلی نہیں اور تعلیم بھی نہیں ہے۔وہ لوگ اس علاقے میں ایسے رہ رہے ہیں جیسے وہ کسی پرانے زمانے میں رہ رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ عثمان بزدار جانتے ہیں کہ ہمارے ملک کا غریب آدمی زندگئی کیسے گزارتا ہے۔
اس لیے ان کو نامزد کیا ،عثمان بزدار جب وزیر اعلیٰ بنیں گے تو انہیں پتہ ہوگا کہ غریب آدمی کیسے گزارہ کر رہا ہے اور یہ واحد ایم پی اے ہے جس کے گھر میں بجلی نہیں ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں پسماندہ علاقوں کو اوپر لے کر آنا ہے اور یہ ہماری وژن ہے۔انکا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ عثمان بزدار زبردست کام کریں گے۔