پاکستان

عام انتخابات فیصلہ کن معرکہ ،منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی‘ (ن)لیگ کے رہنما نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات فیصلہ کن معرکہ ثابت ہوگا اور منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی ،موجودہ حکومت نے دن رات کی کوششوں سے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کئے ہیں ، ملکی ترقی کی راہ میں سپیڈ بریکر بنانے والی پی ٹی آئی انتخابی میدان میں واضح شکست سے دوچار ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے وفاقی وزیر بلیغ الرحمان، وزیر مملکت عابد شیر علی ،ملک شبیر کھوکھر، عمران گورائیہ، سید توصیف شاہ اور دیگر سے ملاقات میں
گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، حلقہ بندیوں سمیت آئندہ کے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق پانچ سالوں میں عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جبکہ اس کے مقابلے میں اپوزیشن نے سوائے دھول اڑانے کے کوئی کام نہیں کیا ۔ عام انتخابات میں عوام جھوٹ کی سیاست کرنے والوں سے ضرور سوال پوچھیں گے اور پھر ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح چیلنج ہے کہ انتخابی میدان لگنے والا ہے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ حکومت نے مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجودملک و قوم کی خدمت اور ترقی کا سفر جاری رکھا اور ہم اسی بنیاد پر سرخرو ہوں گے ۔

جواب دیں

Back to top button