پاکستانکرکٹکھیل

شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے نجات کیلئے مزید 4 ہفتے درکار

لاہور: اسٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل کرنے کیلئے مزید 3 سے 4 ہفتے درکار ہیں۔
پی ایس ایل تھری میں ایک میچ سے قبل پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ ایکشن میں نظر نہیں آئے تھے۔ اپنی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے 38 سالہ آل راﺅنڈر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ دبئی میں ڈاکٹر کو چیک کروایا ہے، گھٹنے کی انجری سے ابھی پوری طرح نجات نہیں پا سکا، مکمل صحتیابی کیلیے مزید 3 سے 4 ہفتے لگیں گے۔

جواب دیں

Back to top button