رائل ویڈنگ کے بعد میگھن کے زیورات کی کل مالیت 10لاکھ پاونڈ تک پہنچ گئی
لندن(این این آئی)رائل ویڈنگ جہاں دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی وہیں اس شادی کی شان و شوکت بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی جبکہ میگھن کے زیورات کی کل مالیت ایک ملین پاونڈ تک پہنچ گئی،برطانوی ٹی وی کے مطابق اس شادی میں جہاں نامور شخصیات نے شرکت کی وہیں بیش قیمتی زیورات بھی میگھن کو دئیے گئے جن کے بعد میگھن کے زیورات کی کل مالیت ایک ملین پاونڈ تک پہنچ گئی ہے ۔ بیش قیمتی ہیروں کے زیورات میں انگوٹھیاں ، بریسلٹس، جھمکے ، جیولری سیٹس سمیت کئی دلکش اشیاء شامل ہیں
میگھن کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت ایک لاکھ چالیس ہزار پاؤنڈ ہے جبکہ کارٹیئر برانڈ کے دلکش بریسلٹ کی قیمت دو لاکھ 41ہزار پاونڈ ہے اور ملکہ سے لئے گئے ہیروں سے سجے ٹیارا کی قیمت4لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ ہے۔میگھن کے دلکش جھمکوں کی قیمت60ہزار پاونڈ ہے ، یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ برطانوی شہزادے سے شادی کے بعد اب میگھن ہیروں میں تْل گئی ہیں۔