دنیا گھومی لیکن اس جگہ کا کوئی جواب نہیں، بیش بہا خزانہ ہوتے ہوئے نجانے ہم بھیک کیوں مانگتے ہیں؟معروف شخصیت باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئی
نامور پاکستانی گلوکار اورسماجی کارکن شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ میں نے دنیا میں بہت سی خوبصورت جگہ دیکھی ہیں لیکن جنت نظیر وادی کشمیر ان سب میں سب سے زیادہ خوبصورت ہے۔گلوکار شہزاد رائے نہ صرف بہترین گلوکار ہیں بلکہ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں اس کے علاوہ انہیں سیاحت کا بھی بے حد شوق ہے اور وہ کئی خوبصورت مقامات کی سیر کرچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزاد رائے نے کہا ہے کہ میں دنیا کے کئی خوبصورت ترین مقامات کی سیر کرچکا ہوں لیکن جنت نظیر وادی آزاد کشمیر کے
گاؤں آرانگ کیل سے زیادہ خوبصورت کوئی جگہ نہیں، ہمارے پاس بیش بہا خزانہ موجود ہے لیکن نجانے پھر بھی ہم بھیک کیوں مانگتے ہیں، پاکستان کے پاس سیاحت کے فروغ کے متعدد مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔واضح رہے کہ شہزاد رائے پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں اورپاکستان کی خوبصورتی اور یہاں کے لوگوں کے لیے ہر وقت سرگرم رہتے ہیں۔