علاقائی

دائرہ دین پناہ بستی آڑا وارڈ نمبر 2 اور وارڈ نمبر3 کے مکین گیس سے محروم

سال بھر سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ڈیمانڈ نوٹس جاری نہ ہوئے

دائرہ دین پناہ بستی آڑا وارڈ نمبر 2 اور وارڈ نمبر3 کے باسییوں نے گیس کنکشن کیلیئے 1سال سے زائد عرصہ پہلے درخواستیں جمع کرائیں جن پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا شہری دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے۔ رہائشی محمدعمر، محمد رمضان، محمد یوسف، محمد شیراز، عابد حسین، منظور حسین، ناصر حسین، محمد یونس، محمد حیدر، عرفان احمد۔ عبدالغفار، عبدالرشید، زاہد محمود ودیگر درجنوں شہریوں کی حکام بالا سے اپیل ہے کہ جلد از جلد شہریوں کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جائیں۔

Back to top button