حمزہ علی عباسی کا شوبز چھوڑنے کا فیصلہ
لاہور : حمزہ علی عباسی نے شوبز کی رنگین دنیا کو عارضی طور پر خیر باد کہہ دیا، معروف اداکار کچھ عرصہ بعد اصلاحی ڈرامے اور فلمیں بنائیں گے،گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی اپنی بقیہ زندگی اسلامی تعلیمات کےفروغ کیلئے بسر کرنے کااعلان کردیا۔
معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز کو عارضی اور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مستقل خیرباد کہہ دیا، دونوں اب اپناوقت اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے صرف کریں گے۔ حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک طویل ویڈیو پیغام میں مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا
حمزہ علی عباسی نےبامقصد ڈرامے اور فلمیں بنانے کا اعلان کیا
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کے بعدخود پر ہونیوالی تنقید کے بعد شوبز سے مکمل علیحدگی کا فیصلہ کیا
رابی پیرزادہ اور حمزہ علی عباسی کے فیصلوں کو سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے سراہتے ہوئے انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔