معلومات

جِلد کو چمکدار,حَسین, خوبصورت بنانے والا چاول سے بنا فیس ماسک

چاولوں کا پانی ہماری جِلد کے لیے  بےحد فائدے مند ہوتا ہے اور قدیم دور سے ہی لوگ اسے استعمال کرتے آرہے ہیں جب کہ جِلد کے ماہرین بھی چاول کے آٹے اور پانی کو جِلد کے مؤثر قرار دیتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جِلد بھی حَسین، خوبصورت اور چمکدار نظر آئے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں چاولوں سے تیار کردہ ایسا فیس ماسک جس کو لگانے سے آپ کی جلد بھی ترو تازہ ہوجائے گی۔

ماسک تیار کرنے کا طریقہ

چاول کا ماسک تیار کرنے کے لیے ایک بڑا چمچہ چاول کا پاؤڈر لیجیے، پھر اس کے میں ایک بڑا چمچہ بیسن اور ایک چٹکی ہلدی شامل کر لیجیے۔

ان تمام چیزوں کو یکجا کرنے کے بعد اس میں دودھ یا عرق گلاب ڈال کر اپنے چہرے پر ہلکے ہاتھ سے مساج کیجیے۔

مساج کرنے کے بعد اسے اپنے چہرے پر 15 سے 20 منٹ کے لیے لگا رہنے دے۔

جب ماسک خشک ہوجائے تو  اسے دھو لیں، ایسا کرنے سے چہرہ ترو تازہ اور جلد بھی ملائم ہوجاتی ہے۔

Back to top button