پاکستان

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جو کہا کردکھایا ،ماہ رمضان میں لاٹری شو کرنے والے اینکرز کی شامت آگئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اب تک کا سب سے بڑا ایکشن لے لیا

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹی وی چینلز پر پروگرام اور لاٹری شو کرنے والے اینکر پرسن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز رمضان المبارک میں ٹی وی چینلز پر انعامی سکیم پروگرامز چلانے کے معاملے پر عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی ۔ جب سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار وقاص ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت نے احکامات کی خلاف ورزی پر ٹی وی چینلز اور انعامی سکیم پروگرامز کرنے

والے فہد مصطفی سمیت دیگر اینکرز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے 23 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ۔عدالت نے چیئرمین پیمرا کو ہدایات جاری کیں کہ ڈی جی آپریشنز عہدے پر بحال کیا جائے اور رمضان المبارک تک ڈی جی آپریشنز کو عہدے سے نہ ہٹایا جائے بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 23 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

جواب دیں

Back to top button