بین الاقوامی
بھارت میں ایک اور مسلمان گاؤ رکشک کی بھینٹ چڑھ گیا،پولیس نے4افراد کو گرفتار کرلیا
نئی دہلی (آن لائن)بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ہندو انتہاپسندی کا ایک اور واقعہ اس وقت پیش آیا جب انتہا پسندوں نے ایک اور مسلمان کو گاؤ رکشک کی بھینٹ چڑھا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں انتہا پسندوں نے گائے ذبیحہ کے الزام میں ریاض نامی شہری کو اس کے دوست کیساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔45 سالہ مسلمان شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے قتل اور تشدد کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا