آج کی دھماکہ خیز خبر، بلاول بھٹو کی ڈگری جعلی نکلی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تصدیق نہ ہو سکی، سردار عبدالرحیم نے پیپلزپارٹی پر بجلیاں گرادیں، تہلکہ خیز انکشافات سامنے لے آئے
بلاول بھٹو کی ڈگری جعلی، آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اس کا کوئی ذکر نہیں ہے، سردار عبدالرحیم کا پریس کانفرنس میں تہلکہ خیز انکشاف، پیپلزپارٹی کو زرداری لیگ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے انکشاف کیا ہے کہ بلاول بھٹو کی ڈگری جعلی ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت پر بھی سخت تنقید کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ رہنمائوں نے زرداری لیگ
کو جنم دے کر ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کی پارٹی کو دفن کر دیا ہے۔انہوں نے نگران سندھ حکومت کو پیپلزپارٹی کی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صاف، شفاف اور منصفانہ الیکشن کے لیے غیر جانبدار نگراں حکومت کا قیام آئینی تقاضا ہے موجودہ نگراں حکومت مشینری اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت کی مشینری میں کوئی فرق نہیں.تمام کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز ، ایس ایچ اوز وہی ہیں جو پیپلز پارٹی کے دورے حکومت میں مزے لوٹ رہے تھے.