پاکستان

انوبھائی پارک سے بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں برآمد

کراچی :گرین لائن منصوبے کی کھدائی کے دوران کراچی کے علاقے ناظم آباد میں انو بھائی پارک سے بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں برآمدہوئی ہیں۔

 شہر قائد میں ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد کے انوبھائی پارک سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں، انسانی ہڈیاں گرین لائن بس منصوبے کی کھدائی کے دوران برآمد  ہوئیں،ہڈیاں کپڑے کی تھیلوں میں بند تھیں۔

 پولیس کے دعوی کے مطابق معاملے کی تحقیقات کرلی ہیں، برآمد ہونے والی ہڈیاں  نجی اسپتال کی جانب سے دفنائی گئی تھیں، اسپتال کے قریب مزدوروں کو کھدائی کے  دوران یہ ہڈیاں ملی ہیں ۔

اسپتال انتظامیہ نے پولیس کے مؤقف کی تردید کردی۔ نجی اسپتال انتظامیہ  کے ایڈمنسٹریٹر نصرت فہیم نے بتایا جو اعضا کاٹے جاتے ہیں ، وہ مریض کے لواحقین کو دے دیےجاتے ہیں، ہم کٹنے والے اعضا جمع نہیں کرتے۔

 واقعے سے متعلق کے ایم سی کے مزدور نے میڈیا کو بتایا کہ  بس اسٹاپ کے مرمتی کام کے لیے کھدائی شروع کی گئی تھی، کل کھدائی کے دوران بھی ہڈیاں برآمد ہوئیں آج مزید کھدائی  کی تو زیادہ ہڈیاں برآمد ہوئیں۔

 انوبھائی پارک میں مدفون انسانی ہڈیوں کی برآمدگی کے حوالے سے پولیس روایتی غلط بیانی اور حقائق چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Back to top button