امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
صدرٹرمپ کے ساتھ ملاقات مفید ملاقات رہی اور ایک گھنٹہ جاری رہی،وزیراعظم عمران خان نے اہم ایشوز اٹھائے ،پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا ایشواٹھایا وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے ایف اے ٹی ایف پر سپورٹ کا کہا۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ ءڈیووس کے حوالے سے اہم بیان میں وزیر خارجہ نے کہا وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سےآگاہ کیا۔
وزیراعظم نے صدرٹرمپ کو ٹریول ایڈوائزی میں بہتری کا کہا،وزیراعظم عمران خان نے تجارت کے حوالے سے بھی بات کی ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ امریکا کا ایک تجارتی وفد پاکستان آئے گا،وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال کا خاکہ صدرٹرمپ کے سامنے رکھا۔
صدرٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے،صدر ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے۔صدرٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہئے۔صدر ٹرمپ نے کہا میں عمران خان کو پسندکرتا ہوں۔ انہوں نے کہا صدر ٹرمپ نے کہا میں عمران خان پر اعتماد کرتا ہوں،صدرٹرمپ کو ایران کے معاملے پر تشویش سے آگاہ کیا۔