دائرہ دین پناہ کے دریائی علاقوں میں پابندی کے باوجود بھی مچھلی کا شکار دھڑلے سے جاری ہے۔ جبکہ جون جولائی میں شکار پر پابندی ہوتی ہے کیونکہ مچھلی ان دنوں میں افزائش نسل کرتی ہے۔
محکمہ فشریز کے افسران کی ملی بھگت سے ٹھکیداران اور انکے کارندوں کے علاوہ دیگر مقامی لوگوں نے حکومتی احکامات نظر انداز کرتے ہوئے بے خوفی سے شکار کر رہے ہیں۔ شہریوں اور دیگر سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔