گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ڈھول کی تھاپ پر نماز پڑھنے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے نماز کی بے حرمتی کرنے والے نوجوان کو پولیس نے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
پولیس زرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ایک شخص نماز کی طرز پر قیام رکوع اور سجدہ و تشہد سلام کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کر کے نماز کی تضحیک و بے حرمتی کر رہا ہے
اس شخص کو تھانہ شاہجمال پولیس نے ٹریس کر کے ملزم محمد آصف ولد محمد حنیف قوم گوپانگ سکنہ کچا کینجر ہیڈ 76شاہ جمال کو گرفتار کر لیا ہے۔ مذکورہ شخص درزی کا کام کرتا ہے۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کی بےحرمتی پر مبنی ویڈیو سامنے آتے ہی آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سوشل میڈیا ٹیم نے پنجاب کے تمام اضلاع میں نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کروائی۔