کوٹ ادو : دائرہ دین پناہ جعلی پیر سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگا
تعویز گنڈوں کے بہانے خواتین کی عزتوں سے کھیلنے لگا
کوٹ ادو: دائرہ دین پناہ جعلی پیر حسن لشاری تعویز گنڈوں کے ذریعے سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگا محبت میں نا کامی سنگ دل محبوب قدموں میں من پسند شادی ایک ہی تعویز قسمت سنوار دے گا جعلی پیر حسن کے عوام کو لوٹنے کے نت نئے طریقے پیر تعویز گنڈوں کے بہانے خواتین کی عزتوں سے کھیلنے لگا
دائرہ دین پناہ چک 515 کا جعلی پیر حسن لاشاری سادہ لوح عوام کو گمراہ کررہا ہے جعلی پیر بدھ اور اتوار کو منظر عام پر آتا ہےاور سادہ لوح لوگوں سے ہزاروں روپے بٹور کر لے جاتا ہے۔ جعلی پیر جن نکالنے کے بہانے با پردہ خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے اگر جعلی پیر کو گرفتار کیا جائے تو مزید انکشاف سامنے آئیں گے۔
یاد رہے کے چند ماہ قبل جعلی پیر حسن لاشاری نے جن نکالتے ہوئے ایک بچے کو جان سے مار چکا ہے۔ شہریوں کی حکام بالا سے اپیل ہے کہ فوری طور پر اس جعلی پیر کو گرفتار کیا جائے تاکہ کوئی اور معصوم اسکی بربریت کا نشانہ نا بن سکے۔