ڈبلن : امام الحق کی 74رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کی بدولت پاکستان نے آئرلینڈ کو تاریخی ٹیسٹ میں 5وکٹوں سے شکست دے کر مخالف ٹیم کے پہلے ٹیسٹ میچ کو تاریخی بنا دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے آئر لینڈ کی جانب سےدیئے گئے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو مخالف ٹیم کے باولرز نے قہر برپا کرتے ہوئے پاکستان کی تین وکٹیں صرف 14 رنز پر گرا دیں جس کے بعد میچ ہاتھ سے نکلتا ہوا دکھائی دینے لگا
لیکن امام الحق اور بابر اعظم نے ٹیم کی کامیابی کا بیڑا اٹھایا اور انتہائی ماہرانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے زبردست شراکت کے ساتھ ساتھ نصف سینچریاں بنا کر قومی ٹیم کو جیت دلوائی ۔
پاکستان کی پہلی وکٹ صرف 2 کے مجموعی سکور پر گری جب اظہر علی مرتغ کی گیند پر سٹرلنگ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جبکہ 13 کے مجموعی سکور پر حارث سہیل بھی 7 رنز بنا کر جوئیس کی گیند پر رینکن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ صرف 14 کے مجموعی سکور پر گری اور اسد شفیق بھی 1 کے انفرادی سکور پر مرتغ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئےتاہم اوپننگ پر آئے امام الحق نے 70 گیندوں پر شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 57 رنز بنا لیے ہیں۔
ان کے علاوہ بابر اعظم نے بھی 114گیندوں پر 59رنز بنائے۔ان کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد صرف 8 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئے۔شاداب خان 4 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔