کورناوائرس کے علاج کیلیئے بھارتیوں نے انتہائی غلیظ علاج تجویز کردیا
ہندو رہنمانےمہلک وائرس ’’ کورونا وائرس‘‘سے بچاؤ کےلئےایک بار پھرعجیب علاج بتادیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ہندومہاسبھاکےسربراہ سوامی چکراپانی مہاراج کاکہناہےکہ گائےکے پیشاب اور ُفضلہ کوروناوائرس کی بیماری کے علاج کے لئےاستعمال کیاجاسکتاہے۔
ان کامزیدکہنا تھا کہ کورونا وائرس کوشکست دینےاوردنیا پرسےاس کےاثرات کوختم کرنےکےلئے ایک خصوصی عمل بھی انجام دیا جائےگا۔
انہوں نےمزیدکہاکہ جوشخص اوم نمح شیئے کا نعرہ لگاتےہوئےجسم پرگائےکےگوبرلگائےگا، وہ اس سے محفوظ رہےگا۔
واضح رہےکہ چین کےصوبےووہان سے پھیلنے والے مہلک کوروناوائرس دنیا کے 18 ممالک میں کورونا وائرس کےکیسزرپورٹ ہوچکے ہیں جن میں امریکا، فرانس، جاپان، جرمنی، کینیڈا، جنوبی کوریا، ویت نام، آسٹریلیا، فلپائن، بھارت اوردیگر ممالک شامل ہیں۔
اب تک کورونا وائرس سے 259 افراد ہلاک اور 12000 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں ۔
اقوام متحدہ کےادارے ڈبلیو ایچ او (عالمی ادارہ صحت) نےغیر معمولی صورتحال کے پیش نظرعالمی طور پرہنگامی حالت کےنفاذکا اعلان کردیاہے۔