پاکستان
غریب عوام کیلئے حکومت کا بڑا اقدام
اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 2020 عوام کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔
کابینہ اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے سال کے پہلے ماہ غریب عوام کیلئے مزید سہولیات کا اعلان کیا جائے گا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا ضروریہ کی مد میں 6 ارب کی رعایت دی جائے گی۔
جنوری2020 کے آخری ہفتے میں پسے ہوئے طبقے کی معاشی معاونت کیلئے ایک کارڈ جاری کیا جائے گا۔ حکومت دیہاڑی دار لوگوں کو لنگرخانوں کے ذریعے طعام فراہم کرنے کا بندوبست بھی کرے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ معاشی اور اقتصادی بہتری کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔