پاکستان

رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظور، رہائی کا حکم

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر راناثناءاللہ کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی عدالت عالیہ میں رانا ثنااللہ کی منشایت برآمدگی کیس میں ضمانت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جسٹس چوہدری مشتاق نے سنایا۔منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار راناثناءاللہ کو  لاہور ہائیکورٹ نے 10،10لاکھ روپے کے 2مچلکوں کے عوض رہا کرنےکاحکم دے دیا ہے ۔

ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کویکم جولائی 2019 کو اے این ایف لاہور نے موٹروے سے گرفتارکیا تھا۔ اے این ایف کے مطابق رانا ثناء اللہ کی ذاتی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد گی پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ رانا ثناء اللہ نے 2 اکتوبر کو ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا ثنا اللہ کے وکلا اور انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے پراسیکیوٹر نے مذکورہ درخواست پر دلائل دیے تھے، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

Back to top button