پاکستان میں 26دسمبر کو سورج گرہن ہوگا
کراچی: 26 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سورج پر گرہن لگ جائے گا۔ یہ رواں سال کا تیسرا سورج گرہن ہوگا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن جنوری جبکہ دوسرا سورج گرہن جولائی کی رات کو ہواتھا، جسے پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکا تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 دسمبر کو صبح چار گھنٹے تک سورج پر گرہن لگے گا۔ صبح 7:30 منٹ پر سورج پر چاند کا سایہ پڑنا شروع ہوجائے گا۔ 8:34 منٹ پر سورج کو جزوی طور پر گرہن لگے گا جبکہ 10:18 سے 11:58 تک سورج کو گرہن لگے گا۔
سورج گرہن پاکستان کے علاوہ انڈیا ،آسٹریلیا، بحر اوقیانوس اور یورپ سمیت دوسرے ممالک میں بھی دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پرسورج گرہن کو چشمہ لگا کر دیکھا جائے۔ سورج گرہن کو بنا چشمے کے دیکھنے سے آنکھوں پر اثر پڑتا ہے۔ سورج گرہن کا عکس دیکھنے سے بھی آنکھوں پر اثر پڑتا ہے۔