دیوار پر ٹیپ سے چپکا کیلا 1 کروڑ سے زائد قیمت پر فروخت
واشنگٹن : ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کی آرٹ بیسل نامی گیلری میں دیوار پر ٹیپ چپکا ہوا کیلا 1 لاکھ بیس ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کی آرٹ بیسل نامی گیلری میں اطالوی فنکار موریزیو کیٹلان کے تیار کردہ فن پارے نے 1 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت ہوکر دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے.
اطالوی فنکار نے اس فن پارے کو کامیڈین کا نام دیا گیا تھا۔
موریزیو کیٹلان کا کہنا تھا کہ ایک جانب تو کیلا عالمی طور پر تجارت کا حصہ ہے اور ہماری روزمرہ زندگی میں شامل ہے اور کیلے کے چھلکے سے پھسلنے جیسے لطف اندوز واقعات بھی ہماری معاشرے میں بہت عام ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ موریزیو پہلے کانسی اور دیگر دھاتوں سے کیلا بنانا چاہتے تھے لیکن اس میں کامیابی نہیں ملی اور اس کے بعد انہوں نے ایک دکان سے تین کیلے خریدے اور انہیں آرٹ گیلری میں ٹیپ سے چپکادیا۔
ایک کیلا ایک خاتون نے ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد میں خریدا اور دوسرا کیلا ایک مرد نے اتنی ہی قیمت میں خرید لیا جس کی پاکستانی روپے میں مالیت تقریبا پونے 4 کروڑ روہے میں فروخت ہوا، لیکن امید کی جارہی ہے کہ تیسرا کیلا اس سے بھی مہنگا فروخت ہوگا جس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔