پاکستان
حکومت کی نوازشریف کو4ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو4ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی راہ میں باہر جانےکی تمام رکاوٹیں ختم ہوگئیں،وفاقی حکومت کی جانب سے نواز شریف کو4ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی۔
وزارت داخلہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا نیا میمورنڈم جاری کر دیا، نیا میمورنڈم لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا، نئے میمورنڈم میں زرضمانت کی شرط معطل کردی گئی ۔
میمورنڈم کے مطابق وزیرداخلہ کی منظوری کے بعد نواز شریف کو ایک باربیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ۔ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں برقرار رہے گا ۔