مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 27اکتوبر کوکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور انہی مظاہر وں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی سے ملک کی معیشت ڈوب چکی ہے ، ہم اس حکومت کوچلتا کرکے دکھائیں گے ، ملک بھرسے قافلے اس مارچ میں شریک ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس بات پر متفق ہے کہ موجودہ حکومت جعلی الیکشن کی جعلی حکومت ہے ، اس حکومت کو جلد چلتا کریں گے ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ سیاسی جماعتوں میں جلدی الیکشن کے مطالبے پر اتفاق ہوا ہے ، کسی بھی معاملے پر حکومت سے مفاہمت نہیں ہوگی، ملک اس وقت رسک پر ہے ، ملک کی بقاءکا سوال پیدا ہوگیاہے ۔ اگر رکاوٹ ڈالی گی تو پھر پہلی سکیم ، پھردوسری سکیم اور پھر تیسری سکیم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ مفید گفتگو ہوئی ہے ، حکومت کوگھر بھجوائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کی تاریخ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشاورت سے طے کی گئی ہے ۔