پاکستان
بڑی سیاسی جماعت نے عمران خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
سردار اختر مینگل کی جماعت بی این پی مینگل نے قومی اسمبلی میں آزاد بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی این پی مینگل نے قومی اسمبلی میں آزاد بنچوں پر بیٹھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ بی این پی کے ارکان پی ٹی آئی کو دیے گئے 6 نکات پر عملدر آمد تک آزاد بنچوں پر بیٹھیں گے۔ دوسری جانب بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا وہ اپنی این اے 267 خضدار کی نشست برقرار رکھیں گے اور کل بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بی این پی مینگل کو حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔ دونوں جماعتوں میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے تھے تاہم بی این پی کی جانب سے حکومت میں شمولیت کیلئے بلوچستان کے حوالے سے 6 مطالبات سامنے رکھے گئے تھے۔