ایران کے ساتھ نئی جوہری ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں،یورپی یونین کی تردید
ویانا(این این آئی) یورپی یونین کے تین ذرائع نے اس بات کو مسترد کردیا ہے کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ ایک نئی جوہری ڈیل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں اداریے کے مطابق ان ذرائع نے ایسی خبروں کو بھی مسترد کیا کہ جمعہ کے روز ویان میں ہونے والی ملاقات کے دوران چند رعایتوں کے بدلے ایران کو مالی امداد فراہم کرنے کی پیش کش کی جائے گی۔ برطانیہ، جرمنی، فرانس، چین اور روس کے سفارت کار آئندہ جمعہ کو آسٹریا کے دارالحکومت میں ملاقات کر رہے ہیں تاکہ ایران کی عالمی جوہری ڈیل کے حوالے سے
مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔قبل ازیں ایسی خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ ایران کے سامنے ایک نیا معاہدہ رکھا جائے گا، جو 2015سے ملتا جلتا ہوگا لیکن اس میں امریکی تحفظات کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ امریکا ایران کے بیلیسٹک میزائل کے پروگرام کا خاتمہ اور تہران حکومت کا مشرق وسطیٰ میں کردار محدود کرنا چاہتا ہے۔