پاکستان

دوسری جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی شمولیت سے تحریک انصاف کے پرانے اہم رہنماؤں کیلئے مسئلہ کھڑا ہوگیا،نئے آنے والے ظاہری طورپر غیرمشروط شمولیت اختیارکررہے ہیں لیکن پس پردہ کیا طے پایا ؟ حیرت انگیزانکشافات

دوسری جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی شمولیت سے تحریک انصاف کے اپنے لوگ شدید تذبذب کا شکار ہیں اور اسے آنے والے وقت میں پارٹی میں اختلافات کی بنیاد قرار دیا جارہاہے ۔ ذمہ دارا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں نے دوسری جماعتوں خصوصاً حکمران جماعت سے وابستگی رکھنے والوں کی شمولیت پر اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام قطعاً پارٹی کیلئے سود مند ثابت نہیں ہوگا۔ پارٹی کو ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابات کے وقت اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے اور اختلافات کی صورت میں رہنماؤں کے درمیان

خلیج پیدا ہو گی۔ ذرائع کے مطابق نئے آنے والے ظاہری طور پر غیر مشروط کے الفاظ استعمال کر رہے ہیں جبکہ پس پردہ انہیں ٹکٹیں دینے کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے ایسی صورتحال میں مذکورہ حلقوں میں پی ٹی آئی کیلئے خدمات سر انجام دینے والے اپنے کارکنوں اور عوام کو کیا منہ دکھائیں گے۔ ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قیادت کو اس حوالے سے واضح پالیسی اور موقف دینا چاہیے تاکہ پارٹی کے اندر پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ہو سکے۔

جواب دیں

Back to top button