گذشتہ چندسالوں میں متحدہ عرب امارات میں کیا کیا اور کس طرح آہستہ آہستہ تبدیلیاں آئیں
متحدہ عرب امارات کے 48ویں قومی دن کے موقع پر چند تصاویر کی مدد سے یو اے ای کی ترقی کا سفر باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔
ان گذشتہ سالوں میں متحدہ عرب امارات میں کیا کیا اور کس طرح آہستہ آہستہ تبدیلیاں آئی جن کے بعد یو اے ای محض ایک صحرا سے آج ایک ترقی یافتہ ملک بن کر دنیا کے سامنے موجود ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات ، سات ریاستوں کا ایک مجموعہ ، کی معیشت تھی جو زیادہ تر موتی ڈائیونگ اور مچھلی پکڑنے پر انحصار کرتی تھی۔ 1960 کی دہائی میں تیل کی دریافت اور برآمد نے تجارت کا ایک نیا دور آیا اور پوری قوم میں انقلاب برپا کردیا۔
عروج پذیر معیشت کے ساتھ متحدہ عرب امارات تیز رفتار ترقی کے ایک عرصے کے لئے مالی اعانت فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ابتدائی حالات و صارتحال کیا تھی اور کن حالات سے دوچار تھا۔
بعد ازاں تیل کی دریافت اور تیل کی برامداد کی مدد سے یو اے ای کی معاشی صورتحال بہتری کی جانب رواں ہوئے اور اس کے ساتھ ہی ساتھ دیگر شعبوں میں بھی بہتری آنا شروع ہوگئی تھی۔
آج دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صحرا کی سخت زندگی سے انتھک کوششوں اور محنت اور بہترین تجاویز کے باعث متحدہ عرب امارات پواری دنیا میں اپنی بلندیوں کے عروج پر ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔