کرکٹکھیل

کرکٹ میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل، سری لنکا میں ’وکٹ فکسنگ‘ کی سازش پکڑی گئی

کولمبو /لندن (این این آئی)کرکٹ میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل بے نقاب ہوگیا ٗ سری لنکا میں ’وکٹ فکسنگ‘ کی سازش پکڑی گئی۔دی ٹیلی گراف نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گال اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف نے سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان رواں برس 6 نومبر کو ہونے والے میچ کے لیے وکٹ فکسنگ کی یقین دہانی کروائی۔ رپورٹ کے مطابق اس سازش میں سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس اور گال اسٹیڈیم کا اسسٹنٹ مینیجر تھرانگا اندیکا شامل ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس ممبئی کی جانب سیکرکٹ کھیل چکے ہیں

جواب دیں

Back to top button