ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کا شاندار اقدام
مظفرگڑھ : ضلع بھر کے تھانہ جات میں کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی بروقت تکمیل نہ کرنے والے افسران و ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی. ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ضلع بھر کے کمپیوٹر آپریٹرز اور پولیس سٹیشنز اسسٹنٹ کے ساتھ میٹنگ میں اظہار خیال
تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے گزشتہ شب تھانہ خانگڑھ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے فرنٹ ڈیسک میں ریکارڈ کی تکمیل کی خود چیکنگ کی تھی اور ریکارڈ کی عدم تکمیل پر تین ملازمان کو معطل اور محرر اور ایس ایچ او کو وارننگ دی تھی۔ ڈی پی او نے اس کے بعد ضلع بھر کے کمپیوٹر آپریٹرز اور فرنٹ ڈیسک سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی اور تھانے کے تمام کارروائیوں کی بروقت کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی تکمیل کی جائیگی اور ہر ماہ دو افسران منتخب کیئے جائیں گے جن کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد دی جائیگی۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ اب کوئی مینول ریکارڈ ان اٹینڈڈ نہیں چھوڑا جائیگا تمام کارروائیوں کو کمپیوٹر میں فوری آن لائن کیا جائیگا جس سے کسی بھی تبدیلی کے امکانات ختم ہو جائینگے۔ ڈی پی او نے پینڈنگ چالان اور تمام رجسٹرڈ کی کمپیوٹرائزڈ تکمیل کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا جسکی بعد سرپرائزڈ وزٹس ہونگےاور فوری محکمانہ سزا و جزا کے فیصلے کیئے جائیں گے۔