پاکستان

ڈی آئی جی پر کانسٹیبل نے چاقو سے حملہ کر دیا

لاہور: لاہور میں پولیس افسران غیر محفوظ ہوگئے، پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پر کانسٹیبل نے واک کے دوران چاقو سے حملہ کر دیا، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی کے پی کے میں تعینات ہیں۔ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈٰی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پر واک کے دوران کانسٹیبل نے چاقو سے حملہ کر دیا، زخمی ڈٰی آئی جی کو سروسز ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

حملہ آور کانسٹیبل کو پولیس لائنز میں کوارٹر میں بند کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل پرمقدمہ درج کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ ہسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

Back to top button