پاکستان

پیپلزپارٹی کاگڑھ سمجھے جانیوالے لیاری میں بلاول بھٹو زرداری کو بدترین شکست، تحریک انصاف کے امیدوار نے نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان پیپلزپارٹی کراچی میں اپنے گڑھ لیاری سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر نہ صرف شکست کھاگئی بلکہ دوسری پوزیشن بھی حاصل نہیں کرسکی ۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 لیاری سے پاکستان تحریک انصاف کے عبدالشکور شاد 52 ہزار 750 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک لبیک کے مولانا زمان علی جعفری 52345 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 39 ہزار 325 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح پی

ایس 108لیاری سے ایم ایم اے کے امیدوار سید عبدالرشید 16ہزار 821ووٹ لے کر کامیا ب ہوگئے ہیں ۔ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے عبدالصمد بلوچ 15577ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔حیرت انگیز طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالمجید12252ووٹ لے کر تیسرے پر نمبر پر رہے ۔لیاری سے سندھ اسمبلی کی دوسری نشست پی ایس 107سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد یونس سومرو نے 26ہزار 243ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔پی ٹی آئی کے محمد اصغر خان نے 15915ووٹ لے کر دوسری جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد جاوید ناگوری نے 14390ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ این اے 237 سے پیپلز پارٹی شکست کھاگئی جبکہ پی ٹی آئی نے میدان مارلیا۔ این اے 237 پر پی ٹی آئی کے کیپٹن جمیل احمد خان 33289 ووٹس لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 31907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے ۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے فیصلہ مسترد کردیا اور کہا کہ فیصلے کو چیلنج کروں گا۔ جیتی ہوئی سیٹ سے ہرایا گیا۔ پہلے بھی کہا تھا دھاندلی ہورہی ہے ۔ 6 بجے کے وقت کون سا رزلٹ آتا ہے ؟

Back to top button