تعلیم
پنجاب میڈیکل کالج میں طلبا اور طالبات کے جینز پہننے پر پابندی
پنجاب میڈیکل کالج نے نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے جس کے تحت طلبا اور طالبات دونوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔جینز پر پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پنجا ب میڈیکل کالج نے طلباوطالبات کے جینز پہننے پر پابندی لگا کر یونیفارم لازم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ کالج کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ طالبات سفید شلوار قمیض، عنابی رنگ کا دوپٹہ اور کالے جوتے پہنیں گی جبکہ طلبا سفید شرٹ، سلور گرے پینٹ یا پھر سفید شلوار قمیض پہنیں۔
نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام کلاسز کے طلبا پر لازم ہے کہ وہ یونیفارم کی پابندی کریں اور کالج میں جینز، جوگرز، ٹی شرٹ اور اسکرٹ پہن کر نہ آئیں۔نئے ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد اور یونی فارم کی تیاری کیلئے3فروری تک کا وقت دیا گیاہے۔