انٹرٹینمنٹ

پشاور کی شہری شاہ رخ کی کزن نور جہاں کا الیکشن میں حصہ لینے کااعلان ٗ بھارت میں انتہا پسند شاہ رخ خان پر برس پڑے

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ادا کار شاہ رخ خان کی کزن اور پشاور کی شہری نورجہاں کے پشاور الیکشن میں حصہ لینے کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے ٗکسی نے شاہ رخ کو پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیدیا تو کسی نے ان کی حب الوطنی پرہی انگلی اٹھادی ۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے تاریخی محلہ شاہ ولی قتال کی رہائشی اور بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں 25جولائی کو ہونے والیعام انتخابات 2018 میں جنرل نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔ نور جہاں سیاست میں کئی سالوں سے سرگرم
ہیں ٗان کا تعلق تو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے ہے تاہم اس مرتبہ وہ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔یہ بات بھارتیوں کو ایک آنکھ نہیں بھا ئی، انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے سپر اسٹار پر تنقید ی حملے شروع کر دئیے, کنگ خان کی پاکستانی پرچم کے ساتھ فوٹو شاپ کی ہوئی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کر کے ان کی حب الوطنی پر شک کرنے لگے۔کسی نے کہا کہ شاہ رخ خان کو پاکستان سے پیار ہے اسی لئے انہوں نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ رائڈرزکیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔کسی نے انہیں فلم رئیس میں ماہرہ خان کے ساتھ ادا کاری کرنے پر شک کی نگاہ سے دیکھا۔کسی نے کہا کہ پاکستان چلے جاؤاور واپس کبھی مت آنا۔کسی نے کہا کہ شاہ رخ خان کو بھی پاکستان جا کر الیکشن میں حصہ لینا چاہئے۔دوسری جانب شاہ رخ خان سے محبت کرنے والے ان کے مداح ان کی حمایت میں آگے آگئے۔کسی نے کہا کہ اگر شاہ رخ خان کی کزن پاکستان کے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟کسی نے کہا کہ اس میں کیا غلط ہے۔

جواب دیں

Back to top button