بین الاقوامی
پاک فوج اور سعودی رائل فورسز کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع ہو گئی
رائل سعودی لینڈ فورسسز اور پاک فوج کی دو ہفتے طویل مشترکہ مشق (الصمصام سیون) سعودی عرب کے شہر حفر البطان میں شروع ہوگئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق رائل سعودی لینڈ لینڈ فورسز ، شمالی ریجن کے کمانڈر ، میجر جنرل صالح بن احمد الزہرانی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
مشترکہ مشق الصمصام سیون میں دہشت گردی کے خلاف انسداد کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس میں حصار بنانے، سرچ آ ریشن، کمبٹ پیٹرولنگ اور بارودی سرنگیں ناکارہ کرنا شامل ہے۔
مشترکہ مشق "الصمصام سیون سعودی فورسز اور پاک فوج کے مابین جاری دوطرفہ فوجی مشقوں کا ایک سلسلہ ہے۔ مشق میں شریک فوجیوں کو اپنے آپریشنل طریقوں اور طریقہ کار کو بینچ مارک کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔