کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مندی کاتسلسل جاری، کے ایس ای 100انڈیکس 42000کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا،مزید34اربروپے سے زائد ڈوب گئ

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کاتسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس42300،42200،42100،42000اور41900 کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،سرمایہ کاروں کے مزید34ارب 98کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ۔کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت26.55فیصد کم جبکہ71.33فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں سیاسی افق پرپھیلی جانے والی بے چینی اور اس کے اثرات کے باعث مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسزاور غیر ملکی سرمایہ کار گروپس گھبراہٹ کا شکار نظر آئے اور انہوں نے سرمایہ کاری سے گریز کیاجس کے نتیجے کاروبار کا

آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 41833پوائنتس کی نچلی سطح پر ٹریڈ کیاگیا،تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں ریکوری آئی ، ج سکے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 41850کی حد سے عبورکرگیاتاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس431.55پوائنٹس کمی سے 41869.65پوائنٹس پر بندہوا۔مارکیٹ اسٹاک کے مطابق مارکیٹ میں مسلسل مندی اور بابرکت مہینے رمضان المبارک کی آمد کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ سرمایہ کاری سے گریزکررہے ، جس کے نتیجے میں جمعرات کو انتہای کم شیئرزکاکاروبار ہواہے۔جمعرات کو مجموعی طور پر307کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سے72کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،219کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید24ارب98کروڑ30لاکھ 30ہزار326روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر86کھرب77ارب31کروڑ50لاکھ71ہزار983روپے ہوگئی۔ جمعرات کو5کروڑ69لاکھ37ہزار60شیئرزکا کاروبار ہواجوبدھ کی نسبت2کروڑ5لاکھ89ہزار150شیئرزکم ہے۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت90.50روپے اضافے سے1913.00روپے اور باٹاپاک کے حصص کی قیمت83.99روپے اضافے سے 2248.99روپے ہوگئی۔نمایاں کمی موری بریوری کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ۔ جس کے حصص کی قیمت24.75روپے کمی سے 725.35روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت17.95روپے کمی سے 1605.49روپے ہوگئی۔جمعرات کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں69لاکھ97ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت1.93روپے کمی سے36.95روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں48لاکھ34ہزار500 شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت5پیسے اضافے سے 6.12روپے پر بندہوئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس273پوائنٹس کمی سے 20452.86پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس806.37پوائنٹس کمی سے71364.60پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس141.57پوائنٹس کمی سے 30531.10پوائنٹس پر بندہوا۔

جواب دیں

Back to top button