پاکستانکرکٹکھیل

ٹیسٹ رینکنگ:فاسٹ بولر محمد عباس نے 29ویں پوزیشن حاصل کرلی

فائل فوٹو

دبئی :آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں 9وکٹیں حاصل کرنےوالےپاکستانی فاسٹ بولرمحمد عباس نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئربیسٹ 29ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

آئرلینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میں فتح سے پاکستانی پلیئرزکی عالمی رینکنگ میں بہتر ہوگئی، 110رنزکے عوض 9وکٹیں لینےوالےفاسٹ بولرمحمد عباس 8درجے بہتری ملنےپرکیرئیربیسٹ 29ویں پوزیشن پرآگئے۔

دودرجےترقی نےمحمد عامرکو37ویں پوزیشن کا حقداربنوادیا، اسپنر شاداب خان نے 14درجے لمبی چھلانگ لگائی اور104ویں نمبرپرجگہ بنالی۔

قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پہلی اننگز میں 83رنزبنانے کا کا صلہ ٹیسٹ رینکنگ میں 81ویں نمبر سے انٹری کی صورت پایا ۔

جبکہ امام الحق نے 113ویں پوزیشن سے سفر کی شروعات کرڈالی، بابر اعظم نے 5درجے بہتری ملنے پر 100ویں نمبر پر جگہ بنالی۔

ڈیبیوٹیسٹ میں اپنےملک کی جانب سے پہلی سنچری اسکورکرنےوالےآئرش بلےبازکیون اوبرائن 66ویں پوزیشن سے انٹری ڈال دی۔

جواب دیں

Back to top button