ٹائیگرفورس نے پنجاب میں آج سے کام شروع کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فورس کا باضابطہ افتتاح کیا، ابتدائی طور پرسیالکوٹ میں نوجوانوں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر سیالکوٹ میں نوجوانوں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں، نوجوانوں کو مساجد اور یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر تعینات کیا گیا، رضاکاروں پر مشتمل فورس کو ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مساجد اور یوٹیلیٹی سٹورز میں سوشل ڈسٹنسنگ اور حکومتی گائیڈ لائینز کو یقینی بنایا جا رہا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز میں مطلوبہ سامان میسر نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ کو شکایت کی جا سکے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل دی تھی جو مشکلات میں گھرے عوام الناس کی مدد کا فریضہ سر انجام دے گی۔