انٹرٹینمنٹ

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے قومی فلم سازوں کودی جانے والی مراعات اور ٹیکس میں چھوٹ ملنے کی صورت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی، حیدر آباد، گوجرنوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اورپشاورمیں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا۔ قومی فلم پالیسی کے تحت ملک بھر میں سینما گھروں کی تعمیر پر 26 فیصد ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سینما اونرز ایسوسی ایشن نے وزارت اطلاعات کو تحریری طور

پر آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کی موثر کاوشوں سے ملک بھر میں فلم انڈسڑی کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور ٹیکس میں رعایت دینے سے فلم انڈسٹری کیساتھ وابسطہ افراد کو باعزت روزگارکے مواقع میسر آ رہے ہیں اورپاکستانی فلم سازوں کو اس سے فوائدحاصل ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button