پاکستانمعلومات

وزیراعظم عمران خان کو مسلم دنیا کی سال کی بہترین شخصیت قرار دے دیا گیا

یویارک مسلم دنیا کے 500بہترین مردوخواتین کی نئی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں اور یہ جان کر پاکستانیوں کا سینہ فخر سے چوڑا ہو جائے گا کہ رواں سال مردوں کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مسلم دنیا کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ خواتین کی فہرست میں امریکی کانگریس وومن راشدہ طالب مسلم دنیا کی سب سے بہترین خاتون قرار پائی ہیں قاہرہ کی ’دی امریکن یونیورسٹی‘ کے پروفیسر ایس عبداللہ شیلیفر نے اس فہرست میں عمران خان کو مسلم دنیا کی بہترین مرد شخصیت قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 1992ءمیں میں ایک اخبار کا چیف ایڈیٹر تھا۔ اس وقت اگر میں یہ فہرست مرتب کرتا تو تب بھی میں پہلا نمبر عمران خان کو دیتا کیونکہ انہوں نے کرکٹ میں انتہائی شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے شوکت خانم جیسا کینسر ہسپتال بنایا جہاں 75فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے اور اب وہ 22سال کی طویل سیاسی جدوجہد کے بعد پاکستان کے وزیراعظم بن چکے ہیں۔

Back to top button