نہ شور، نہ دھواں، نیا الیکٹرک رکشہ
پاکستان میں ایک ایسا الیکٹرک رکشہ تیار کیا گیا ہے جس میں شور اور نہ ہی کسی قسم کا دھواں نکلتا ہے۔ اس رکشے کو لانچ کرنے کیلئے لاہور میں تقریب منعقد ہوئی میں اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں شریک صنعتکار نے کہا کہ حکومت نے سرپرستی کی تو سڑکوں پر صرف الیکٹرک رکشا ہی نظر آئے گا جو ماحول دوست دوست ہونے کے ساتھ توانائی کی بچت میں بھی کردار ادا کرے گا۔
لانچنگ تقریب میں مشیر وزیر اعظم برائے ماحولیات امین اسلم نے کہا کہ جلد ہی الیکٹرک وہیل پالیسی مکمل طور پر نافذ کریں گے اس سلسلے میں حکومت مختلف غیر ملکی کمپنیوں سے رابطے کرچکی ہے۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک رکشے کی تمام پروڈکشن مقامی طور پر کی گئی ہے۔ یہ کمپنی مستقبل میں الیکٹرک کار بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرک رکشے کو فروغ دینے سے نہ صرف ماحولیاتی مسائل کم ہوں گے بلکہ پیٹرول پر انحصار بھی کم ہوگا۔